گجرات میں تحریک انصاف کا پاور شو فلاپ، عمران خان انتظامیہ پر برہم 

Sep 02, 2022 | 21:46:PM
تحریک انصاف، گجرات جلسے، ہزاروں افراد، شرکت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے گجرات جلسہ گاہ کو بھرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،تقریر کے دوران سٹیڈیم خالی ہونے پر عمران خان انتظامیہ پر برہم ہو گئے،چودھری پرویز الٰہی بھی صرف 8 سے 10 ہزار لوگ جلسہ گاہ لا سکے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات ظہور الٰہی سٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو فلاپ ہو گیا ،عمران خان کی تقریر کے دوران ہی جلسہ میں شریک کارکنوں نے سٹیڈیم خالی کرنا شروع کر دیا،سٹیڈیم میں موجود کارکن گیٹ نمبر ایک سے باہر نکل گئے ۔
ظہور الٰہی سٹیڈیم کو بھرنے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سٹیڈیم میں صرف 8 سے 10 ہزار لوگ لا سکے،ظہور الٰہی سٹیڈیم تقریر کے دوران خالی ہونے پر عمران خان انتظامیہ پر برہم ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت دفاع کا بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہار لاتعلقی