گجرات جلسہ ، منتخب نمائندے نظرانداز ،سٹیج پر جگہ بھی نہ مل سکی

Sep 02, 2022 | 21:56:PM
پاکستان تحریک انصاف ، جلسہ
کیپشن: تحریک انصاف کے ایم پی اے جلسے میں بیٹھے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گجرات میں تحریک انصاف کے جلسے میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور سٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی کو نظر انداز کر دیاگیا۔سٹی ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کو اسٹیج پر جگہ نہ مل سکی جس کی وجہ سے وہ گراونڈ پر بیٹھ کر جلسہ دیکھتے رہے۔
ظہور الٰہی سٹیڈیم میں آئے کارکنوں نے اس موقع پر شدید نعرے بازی کی اورا جارا داری نہیں چلے گی کے نعرے بھی لگائے ۔اس کے علاوہ بھی جلسے میں ضلع بھر میں پی ٹی آئی منتخب نمائندوں کو نظر انداز کر دیا گیا جبکہ ظہور الٰہی سٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا راج رہا اورپی ٹی آئی کے منتخب نمائندے مایوسی کا شکار نظر آئے ۔
یہ بھی پڑھیں:گجرات میں تحریک انصاف کا پاور شو فلاپ، عمران خان انتظامیہ پر برہم