ممنوعہ فنڈنگ کیس، طارق شفیع کا پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پیسوں سے لاتعلقی کا اظہار 

Sep 02, 2022 | 22:54:PM
ایف آئی اے، ممنوعہ فنڈنگ کیس، طارق شفیع، پی ٹی آئی، پیسوں، لاتعلقی کااظہار،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اے میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں دوران تفتیش طارق شفیع نے پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پیسوں سے لاتعلقی کااظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )میں ممنوعہ فنڈنگ کے کیس کی تفتیش جاری ہے، ذرائع ایف آئی اے کے مطابق عمران خان کے (مبینہ فرنٹ مین)طارق شفیع ایف آئی اے لاہور آفس پیش ہوئے، طارق شفیع نے پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پیسوں سے لاتعلقی کااظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق طارق شفیع نے کہاانکا انصاف ٹرسٹ سے کوئی تعلق نہیں، نہ عارف نقوی کو جانتے ہیں ،طارق شفیع نے تفتیشی ٹیم کے تمام الزامات کو ردکردیا۔
ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے طارق شفیع کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا،طارق شفیع کو ان سوالوں کے جوابات ایک ہفتے میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق طارق شفیع نے تفتیشی ٹیم سے سوالات کے جوابات کیلئے زیادہ وقت مانگاتھا۔
واضح رہے کہ طارق شفیع کے اکاﺅنٹس میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ آنے کا الزام ہے ۔