(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے سیاست چمکانے میں مصروف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر برس پڑے۔کہتے ہیں پاکستان کو تاریخ کے بدترین سانحے کا سامنا، عمران خان کنسرٹ کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سانحے کا سامنا ہے ،ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آچکا ہے،پاکستان میں تقریباً ساڑھے 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے جو کل ملکی آبادی کا ساتواں حصہ ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ سابق وزیراعظم خیبرپختونخوااورپنجاب میں کنسرٹ کر رہے ہیں ،پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ وزیراعظم کی تقاریب کے انعقاد میں مصروف ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ ان حالات میں ایسارویہ شرمناک ہے ،پہلے انسان بنو پھر سیاست دان بنو۔
یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس، طارق شفیع کا پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پیسوں سے لاتعلقی کا اظہار