(24 نیوز) میران شاہ میں سیکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف شہید، ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کی قیادت کرتے میجر عامر عزیز و سپاہیوں کی دہشت گردوں کی ایک پارٹی سے مڈ بھیڑ ہوئی۔ میجر عامر عزیز اور ساتھیوں نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا اور ایک کو زخمی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی کے بعد سے روپوش تحریک انصاف کے اہم رہنما گرفتار
دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف شہید ہو گئے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔