پاک بھارت ٹاکرا،بارش کے امکانات کم ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ایشیا کپ میں ہائی وولٹیج ٹاکر آج ہونے جا رہا ہے، کرکٹ شائقین کی دلوں کی دھڑکنے بڑھنے لگیں، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج سری لنکا کے شہر کیندی میں ہونے جا رہا ہے، پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا،کل تک خبریں تھیں کہ پالیکلے میں پاک بھارت میچ کے دوران آج بارش کی پیشگوئی ہے لیکن اب تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق کینڈی میں موسم بہتر ہوگیاجس کے بعد بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، موسم کی پیشگوئی کرنے والی مختلف ویب سائٹس پر کینڈی کا موسم بہتر دکھایا جارہاہے۔
روہت الیون کے پاس کوہلی، شبمن گل اور سوریا کمار بیٹنگ کے ہتھیار، پاکستانی شاہین کریں گے بولنگ سے وار، پاکستانی بولنگ لائن کی بات کی جائے تو دنیا کے بہترین تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور ڈیٹھ اوورز میں 150 سے زائد کی سپیڈ سے گیند بازی کرنے والے حارث رؤف موجود ہیں ،بابر، فخر زمان ، رضوان، شاداب اور افتخار بھارتی سورماؤں کے چھکے چھڑائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:’فٹنس کا مطلب کپڑے اُتارنا نہیں‘، ہاجرہ یامین کی تصاویر پر مداح سیخ پا ہوگئے
ایونٹ میں پاکستان نیپال کے خلاف پہلی فتح سمیٹ چکا ہے جب کہ اب سب کو دوسری جیت کا انتظار ہے،دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم کے قدردان ہیں، انہوں نے اس میچ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیلتی ہوئی آرہی ہے، ایسی ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج ہے۔
ادھر بابر اعظم میچ اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، انہوں نے کہا ہم پر دباؤ نہیں، جیت کا مومنٹم بنا ہوا ہے، کوشش کریں گے کہ مومنٹم کو برقرار رکھیں، تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں، سب جانتے ہیں پاکستان اور بھارت کا میچ زبردست ہوتا ہے۔