سانحہ 9 مئی کے مقدمات: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج

Sep 02, 2023 | 10:35:AM
سانحہ 9 مئی کے مقدمات: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور حملہ ،جلاو گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے سماعت کی،شاہ محمود قریشی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی گئی،وکیل نے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی گرفتار ہو چکے ہیں پیش نہیں ہو سکتے ،شاہ محمود قریشی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے ۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر انکوائری کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا آفس جلانے کا کیس، فواد چودھری کی عبوری ضمانت خارج