مہنگی بجلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، شہری سڑکوں پر نکل آئے

Sep 02, 2023 | 10:38:AM

(24 نیوز ) مہنگائی کے خلاف ایک جانب جماعت اسلامی نے ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے تو دوسری جانب عام شہری بھی مہنگی بجلی اور روز بروز پٹرول اور دیگر اشیا کی بڑھتی قیمتوں سے تنگ ہیں، گزشتہ کئی دنوں سے ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی سے تنگ شہریوں کی جانب سے خودکشی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں اور اب ملک بھر میں  احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف شڑ ڈاؤن ہڑتال جاری ہے ، انجمن تاجران پاکستان کی کال پر شہر میں چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں، صبح کے اوقات کے کھلنے والی مارکیٹیں مکمل طور پر بند ہیں، اناج منڈی،سبزی منڈی،فروٹ مارکیٹ میں مکمل ہڑتال ہے، میانی روڈ،سرے گھاٹ اور جلدی کھلنے والی سٹیشنری دوکانیں بھی بند ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ،کون کس کو کتنی بار پٹخ چکا ہے ؟جانیے
حیدرآبادکی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم ہے، دوسری جانب شاہ لطیف عبداللہ گوٹھ کے قریب شہریوں کا احتجاج جاری ہے، احتجاجی مظاہرین مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے ، دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے ، پولیس کی جانب سے مظاہرین سے سڑک کھولنے کی درخواست کی  گئی ہے لیکن تاحال مظاہرین پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔

مزیدخبریں