داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات، 7 ستمبر کو عدالتیں بند رہیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے عرس کے موقع پرلاہور شہر میں 7 ستمبر کو عدالتیں بند رہیں گی،ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ،لاہور کی ماتحت عدالتوں میں عرس داتا دربار کی مقامی چھٹی ہوگی۔
عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی،صوفی بزرگ علی ہجویری ؒ کے عرس پر لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیاء کی دکانیں بھی سج گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی کے مقدمات،شاہ محمود کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر آ گئی
لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحب ؒ ہے۔
حضرت علی ہجویری تقریباً 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے اور بھا ٹی دروازے کے قریب قیام فرمایا، اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔