پی ٹی آئی کا عالمی عدالتوں میں مقدمہ لڑنے کا فیصلہ

Sep 02, 2023 | 11:03:AM
پی ٹی آئی کا عالمی عدالتوں میں مقدمہ لڑنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے  سانحہ 9 مئی کے بعد ملک بھر میں شہریوں کیخلاف مقدمات اور  مرکزی رہنماؤں  کی سزا  پر عالمی عدالتوں  میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے بعد سے پی ٹی آئی چیئرمین سمیت کئی پارٹی رہنماؤں پر مقدمات کئے گئے ہیں جو ملک کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے، جیفری رابرٹسن بین الاقوامی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگی بجلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، شہری سڑکوں پر نکل آئے