کوئٹہ ؛پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ، 2پولیس اہلکار زخمی

Sep 02, 2023 | 11:57:AM

(ویب ڈیسک ) امن دشمنوں کا  پولیس جوانون پر ایک اور حملہ ، کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں 2پولیس اہلکار زخمی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا ہے،دستی بم حملے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی بسیمہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کے ٹکٹس کیسے ری فنڈ ہوسکتے ہیں؟ پالیسی جاری

ترجمان کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہو گئے سی ٹی ڈی نے مکان کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ و بارود بر آمد کر لیا۔

مزیدخبریں