پرویز الہیٰ کی گرفتاری پر اہلیہ نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

Sep 02, 2023 | 12:30:PM

(24نیوز) ہائیکورٹ کے حکم کے باجود اسلام آباد پولیس کاپرویز الہٰی کوگرفتار کرنے کامعاملہ،پرویز الہیٰ کی گرفتاری پر اہلیہ نے حبس بے جا اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

پرویز الہیٰ کی اہلیہ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نگران حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کو نظر بند کرنے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  7 ستمبر کو چھٹی ہو گی

خیال رہے کہ پرویز الہیٰ کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کر دیا گیا تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا،پرویز الہیٰ کو اسلام آباد پولیس نے لاہور سے گرفتاری کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا تھا جہاں انہیں اڈیالہ جیل میں قید کر دیا گیا۔

مزیدخبریں