بھارتی سابق رکن پارلیمنٹ درخت چوری کے الزام میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ قادر رانا کو پڑوسی کی زمین سے درخت چرانے کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مظفر نگر سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمنٹ پر پڑوسی کی زمین پر قبضے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہےکہ قادر رانا پر مقدمہ ان کی پڑوسی انیتا گپتا نے درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا ہےکہ قادر رانا نے ان کی زمین پر کھڑے چنار اور یوکلپٹس کے 50 سے زائد درختوں کو کاٹا اور چوری کیا، انہوں نے اپنی فیکٹری سے کیمیکل کے اخراج اور دیگر فضلہ کو بھی ان کے کھیت میں چھوڑا جس سے ان کی فصل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: گھی اور چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ، مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی
مقامی حکام کے مطابق قادر رانا کی فیکٹری منگلور کے تنشی پورہ علاقے میں ان کی پڑوسی انیتا گپتا کی زیر ملکیت زرعی زمین سے متصل ایک پلاٹ پر قائم ہے۔
مقامی حکام کا کہناہےکہ انیتا گپتا کی درخواست پر قادر رانا کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔