صوبوں میں تعینات وفاقی افسران کیلئے الیکشن کمیشن کا بڑا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) صوبوں میں تعینات گریڈ 17 سے 22 کے وفاقی افسران کیلئے الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکرٹریٹ گروپ،او ایم جی، ایکس کیڈر افسران کو فوراً وفاق رپورٹ کروائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان حکومت کا شہریوں کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ ، اہم وجہ سامنے آ گئی
الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام افسران واپس وفاق بلانے، افسران کی فہرست 3 سے 4 روز میں الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ کو بھی جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کی فہرست مرتب کرنے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔