اگست میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے بتا دیا

Sep 02, 2023 | 18:00:PM

(وقاص عظیم)ادارہ شماریات نے بتا دیا کہ اگست کے مہینے میں ملکی برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 14.27 فیصد اضافہ ہوا، اگست میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالرز رہا، اگست میں درآمدات کا حجم 4 ارب 48 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ جولائی سے اگست تک ملکی برآمدات 4 ارب 43 کروڑ ڈالرز رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ مالی سال کے 2 ماہ میں درآمدات 8 ارب 19 کروڑ ڈالرز رہیں اور 2 ماہ میں تجارتی خسارہ 3 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ مالی سال کے 2 ماہ میں گذشتہ برس کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 40.2 فیصد کمی ہوئی۔

مزیدخبریں