(عامر شہزاد) خیبر پختونخوا حکومت کے ذمہ 33ارب روپے واجب الادا ہونے پر صحت کارڈایک مرتبہ پھر بند کر دی گئی۔
کے پی کے حکومت نے انشورنس کمپنی کو 31 اگست کو 10 ارب روپے دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، رقم کی عدم ادائیگی پر انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ کو عارضی طور پر بند کردیا۔ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے باقاعدہ طور پر اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کر دیا
انشورنس کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 7 ماہ کے دوران صحت کارڈ کو 5 مرتبہ عارضی طور پر بند کیا گیا، حکومت نے رواں سال کے 26 ارب روپے میں ایک پائی بھی کمپنی کو ادا نہیں کی۔