"حکمران خدا کے لئے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچیں" ، مایا علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی اکثر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکمرانوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔
انسٹاگرام اسٹوری پرمایا علی نے لکھا کہ پاکستان میں معاملات کنٹرول سے باہر ہوتے جارہے ہیں، ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ ہر چیز زیادہ سے زیادہ مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خدا کے لئے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچیں ورنہ اس (مہنگائی) سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا،اپنے ائیر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکلیں اور اقتدار کے لئے لڑنے کے بجائے ملک اور لوگوں کے لئے لڑیں۔
یہ بھی پڑھیں:فلم جیلر کی کامیابی،رجنی کانت کو کروڑوں کا تحفہ دے گئی
انہوں نے مزید لکھا کہ لوگوں نے اس لیے پاکستان کیلیے قربانیاں نہیں دی تھیں۔