"حکمران خدا کے لئے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچیں" ، مایا علی

Sep 02, 2023 | 20:35:PM

( ویب ڈیسک)پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ  مایا علی اکثر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکمرانوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔

انسٹاگرام اسٹوری پرمایا علی نے لکھا کہ پاکستان میں معاملات کنٹرول سے باہر ہوتے جارہے ہیں، ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ ہر چیز زیادہ سے زیادہ مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔

 اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خدا کے لئے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچیں ورنہ اس (مہنگائی) سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا،اپنے ائیر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکلیں اور اقتدار کے لئے لڑنے کے بجائے ملک اور لوگوں کے لئے لڑیں۔

 یہ بھی پڑھیں:فلم جیلر کی کامیابی،رجنی کانت کو کروڑوں کا تحفہ دے گئی

انہوں نے مزید لکھا کہ لوگوں نے اس لیے پاکستان کیلیے قربانیاں نہیں دی تھیں۔

مزیدخبریں