ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا، بارش جیت گئی

Sep 02, 2023 | 21:50:PM

(24 نیوز) ایشیا کپ کے ہائی وولٹج مقابلے میں بارش جیت گئی۔

ایشیا کپ میں ہونے والا پاکستان اور بھارت کا میچ ختم کردیا گیا۔ بارش کے باعث میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ پاکستان اور بھارت کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، ڈی ایل ایس کے تحت کتنا ہدف ملے گا؟ بارش نہ رکنے پر میچ کب ختم ہو گا؟

میچ ڈرا ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کو ایک پوائنٹ ملا جس سے پاکستانی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آ گئی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے سپر4 مرحلے کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا۔ اب بھارت اور نیپال کی ٹیموں میں سے جو ٹیم میدان مارے گی وہ ہی سپر 4 کے لئے کوالیفائی کر پائے گی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا کی 87 اور ایشان کشن کی 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز نے ٹیم کا سکور 266 تک پہنچایا جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

مزیدخبریں