(اویس کیانی) 48 گھنٹے گزر گئے،وزیراعظم کا بجلی بلوں میں ریلیف کا وعدہ ،اعلان ہی رہا۔
نگران وزیراعظم انواالحق کاکڑ نے جمعرات کو سینئر صحافیوں سے ملاقات میں ریلیف دینے کا کہا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے لیکن ابھی تک بجلی کے بلوں پر ریلیف کا کوئی پلان سامنے نہ آ سکا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑھتی مہنگائی، خراب معاشی حالات، صدر سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ
400 یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، وزیر خزانہ نے ریلیف کیلیے آئی ایم ایف سے بات کرنے کا عندیہ دیا تھا، بجلی کے بلوں میں اقساط اور یونٹس پر سلیب بینیفٹ کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔ لیکن وزارت خزانہ اور توانائی ابھی تک وزیراعظم کو ریلیف پیکج پر پلان نہیں دے سکے اور بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کی فراہمی کی بندش کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔