بنوں خود کش حملے میں شہید ہونے والے 9 جوان اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور کے حملے میں شہید ہونے والے 9 شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
بنوں کے علاقے جانی خیل میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 9 جوانون کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں جوانوں کے لواحقین، عزیز و اقارب، قریبی دوستوں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بروقت کارروائی، قوم بڑے سانحے سے بچ گئی
خود کش حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صنوبر علی (عمر 43سال ،ساکن ضلع خانیوال)، حوالدار عارف (عمر 41 سال ، ساکن ضلع لودھراں)، حوالدار عمران( عمر 38 سال،ساکن ضلع خانیوال)، حوالدار آفتاب( عمر 44 سال، ساکن ضلع بہاولنگر)، سپاہی رشید (عمر 24 سال،ساکن ضلع قمبر شاداد کوٹ)، سپاہی ذیشان( عمر 24 سال،ساکن ضلع کوٹلی)، سپاہی حسیب(عمر 21 سال ، ساکن ضلع لیہ)، سپاہی احمد (عمر 25 سال، ساکن ضلع لاہور)، سپاہی وارث علی(عمر 19 سال ،ساکن ضلع اوکاڑہ) شامل ہیں۔
پاک فوج کے یہ شہداء قابل فخرہیں جنہوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں۔ پاکستان آرمی دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔