مرادان:جائیداد کے تنازعہ فائرنگ،5 افراد جانبحق

Sep 02, 2023 | 23:32:PM

(24 نیوز)مردان میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے 5 افراد قتل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مرادن کے   پارہوتی صوبیدار  محلہ  میں جائیداد کے تنازعہ پر 2 خاندانوں کے  درمیان فائرنگ سے  5 افراد قتل ہو گئے،مقتولین میں ایک بچہ اور 2  خواتین بھی شامل ہیں،قتل ہونے والوں کی فہرست میں  وقار، زوجہ وقار، والدہ وقار ، اذان  اور شیراز شامل ہیں۔ ریسکیو  ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر جانبحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام

ایس پی سٹی انعام جان کا کہنا ہے کہ  مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں  اور  کئی عرصہ سے جائیداد پر تنازعہ چلا آرہا تھا جو کہ آج ہونے والے اندوہناک واقعہ کی وجہ ثابت ہوا، پولیس موقعہ پر پہنچ کر    شواہد اکٹھے کر رہی ہے  جس کے بعد شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزیدخبریں