کوئٹہ:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،2 نوجوان جانبحق

Sep 02, 2023 | 23:52:PM

(24 نیوز)کوئٹہ میں مدینہ ہوٹل کے قریب مسلح افراد  کی فائرنگ سے 2 نوجوان جانبحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ  کے علاقہ مستونگ کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل کے قریب مسلح افراد کی   اندھا دھند فائرنگ سے 2  نوجوان گولیوں سے چھلنی کر دئیے گئے جو کہ   زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جانبحق نوجوانوں  کو اٹھا کر   شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا  ہے جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ کے بیان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین  آپس میں رشتہ دار ہیں لیکن تاحال قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی،  لیویز انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے جس کے بعد مزید حقائق سامنے آ سکیں گے۔

مزیدخبریں