ٹیکساس،بھارت کو شکست،پاکستان کے احسن ایاز نے کولی ولے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

Sep 02, 2024 | 00:25:AM
ٹیکساس،بھارت کو شکست،پاکستان کے احسن ایاز نے کولی ولے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال)سکواش کے میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر،پاکستان کے احسن ایاز نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونے والا کولی ولے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

 فائنل میں احسن ایاز نے بھارت کے یش بھرگوا کو شکست دے دی۔ احسن نے ایک کے مقابلے تین گیمز سے فتح سمیٹی۔ فتح کا اسکور گیارہ چھ، آٹھ گیارہ، گیارہ تین اور گیارہ آٹھ رہا۔  احسن ایاز کا یہ رواں برس چوتھا ٹائٹل ہے۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: