بالی ووڈ فلم "صنم تیری قسم" کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں

فلم میں حارش وردھن رانے اور ماورا حسین کی جگہ نئے فنکاروں کوکاسٹ کیاجائے گا

Sep 02, 2024 | 09:05:AM
بالی ووڈ فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم "صنم تیری قسم" کا سیکوئل بنانے کااعلان کردیاگیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق""صنم تیری قسم"کے سیکوئل کا عنوان"جانم تیری قسم" ہوگا اور اسے ایک میوزیکل فلم کے طور پر پیش کیا جائے گا،

فلم کے سیکوئل کی ہدایت کاری ایک بار پھر رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کریں گے تاہم سیکوئل میں نئے چہرے نظر آئیں گے،اس میں "صنم تیری قسم"کے ہیرو حارش وردھن رانے اور ہیروئن ماورا حسین کو دوبارہ کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔

فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے آڈیشنز جاری ہیں اور اس میں 18-20 سال کی عمر کی ایسی لڑکی کی تلاش ہے جو گانے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ کی خصوصیات بھی رکھتی ہو جبکہ فلم کی کہانی"عاشقی 2" کی طرز پر ہوگی۔