نارووال: بس سے گر کر   پولیس کے سب انسپکٹر جاں بحق،کنڈیکٹر زخمی

Sep 02, 2024 | 09:14:AM

(یاسر عرفات)نارووال میں بس سے گر کر   پولیس کےسب انسپکٹر علی اصغر جاں بحق ہو گئے جبکہ بس کا کنڈیکٹرشدید زخمی ہوگیا۔

نارووال مریدکے روڈ ڈھلی پل کے قریب بس کے دروازے پر کھڑے پولیس سب انسپکٹر اور بس کا کنڈیکٹر  بس سے نیچے گر گئے۔سب انسپکٹر بس کے نیچے آ کر موقع پر جاں بحق  جبکہ کنڈیکٹر زخمی ہو گیا۔

 دونوں افراد پاؤں پھسلنے کے باعث بس سے نیچے گرے۔


 

مزیدخبریں