لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر میں سوار 17 افراد کی نعشیں و ملبہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاپتہ ہونے والے روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا گیا، ملبے سے 17 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کو روس کا ایک ہیلی کاپٹر ملک کے مشرق بعید کے علاقے میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔
روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ملبے اور اطراف سے 17 لاشیں ملی ہیں جبکہ باقی پانچ کی تلاش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی: پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،ایک جوان زخمی
اتوار کی صبح ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا نظر آیا جس کے بعد وہاں ریسکیو ٹیموں نے 17 افراد کی لاشیں برآمد کر لیں، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ باقی پانچ افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔