بغیرلائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

Sep 02, 2024 | 09:28:AM
بغیرلائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)بغیرلائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کیلئےاب لرنرپرمٹ کےبعدانتظار نہیں کرناپڑیگا۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق محدودمدت کیلئےموٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کیلئے42یوم کالرنرپریڈختم کیاجارہاہے،اب لرنر پرمٹ کے ساتھ ہی شہری ٹیسٹ دیکر لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔سہولت فراہم کرنے کا مقصد قیمتی وقت کو محفوظ اور قانون پسند شہری بنانا ہے۔
 سی ٹی اولاہورعمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے، اب شہری موٹرسائیکل کا لائسنس ایک، دو اور پانچ سال تک بنوا سکتے ہیں،شفافیت کویقینی بنانےکیلئےلائسنس سینٹرزمیں کیش ہینڈلنگ کومکمل طورپرختم کردیاگیا۔شہری لائسنس کےحصول کیلئےصرف شناختی کارڈکےہمراہ تشریف لائیں،ڈرائیونگ لائسنس کےتمام مراحل کی آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔