پنجاب: انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟

Sep 02, 2024 | 10:43:AM
پنجاب: انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان 4 ستمبر کو کریں گے۔

 اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام بورڈز کے سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کل شام 4 بجے جبکہ جنرل نتائج کا اعلان بدھ کی صبح 10 بجے کیا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی بدھ کی صبح 10 بجے کیا جائے گا۔