ڈالر سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں 79 ہزار کی حد بحال

Sep 02, 2024 | 11:24:AM

(24نیوز)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 79 ہزار کی حد بحال ہو گئی ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے ہو گیا ، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 44 پیسے ہو گئی ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 515 پوائنٹس بڑھ کر 79 ہزار 3 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی کا گوشت فی کلو کتنے کا ہو گیا؟

گزشتہ ہفتے آخری کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 78 ہزار 488 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
 
 

مزیدخبریں