حبا بخاری کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے،نادیہ خان کاانکشاف

حبا بخاری نے 2022 ء میں آریز احمد سے شادی کی تھی, حمل کی خبر کوجوڑے نے چھپا کر رکھا ہوا ہے

Sep 02, 2024 | 11:24:AM
حبا بخاری کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے،نادیہ خان کاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اداکارہ حبا بخاری کے حاملہ ہونے کا انکشاف کردیا۔

نادیہ خان 24نیوز کے شو"کیا ڈرامہ ہے" میں بطورِ تجزیہ نگار اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جس میں وہ مختلف پاکستانی ڈراموں پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ڈرامے کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں،اس شوکے میزبان مکرم کلیم ہیں۔

شو "کیا ڈرامہ ہے" کی حالیہ قسط میں نادیہ خان نے حبا بخاری اور دانش تیمور کے سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل "جان نثار" کے بارے میں اپنا تجزیہ پیش کیا،اسی دوران اُنہوں نے ڈرامے کی ہیروئن حبا بخاری سے متعلق اہم انکشاف بھی کیاکہ حبا بخاری حاملہ ہیں،اُن کے اور اداکار آریز احمد کے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

نادیہ خان نےمزید کہا کہ حبا بخاری نے ڈرامہ سیریل "جان نثار"اور "رد" کی شوٹنگ بھی دورانِ حمل کی اور اگر غور کریں تو ڈرامے کے کئی سین میں حبا بخاری کا بڑھتا وزن اور چہرے کی سوجن بھی واضح طور پر نظر آجائے گی۔

نادیہ خان نے پہلے بچے کے والدین بننے کی خوشخبری پر حبا بخاری اور اُن کے شوہر و اداکار آریز احمد کو مبارکباد بھی دی۔

 حبا بخاری اور اُن کے شوہر نے حمل کی خبر کو مداحوں اور سوشل میڈیا سے چھپا کر رکھا ہوا ہے، جوڑے کی جانب سے ابھی تک اس خبر کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 ء میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔