( طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا، پنجاب کے مختلف شہروں کے لئے عوامی رابطہ مہم کا شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا،
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 22 ستمبر کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے سے پہلے کارکنان کو متحرک کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 79 ہزار کی حد بحال ڈالر بھی سستا ہو گیا