اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ، بس پر ملبہ گرنے سے تین مسافر جاں بحق

Sep 02, 2024 | 12:24:PM

(زبیر اعوان)اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ  کے باعث مسافر بس پر ملبہ گرنے سے تین مسافر جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی،حادثہ اپر کوہستان میں نیٹکو کی گاڑی کے ساتھ پیش آیا ہے۔

 ریسکیو ٹیم نےلاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، چار مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک مسافر کا تعلق پنڈی سے، ایک مسافر کا گلگت بلتستان سے  جبکہ جان بحق ہونے والا ایک مسافر پاکستان آرمی کا نوجوان ہے۔
 

مزیدخبریں