لاہور میں پہلی بار " وزیر اعلی پنجاب ماڈل ریڑھی" متعارف کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسام سلطان)شہر لاہور میں پہلی بار " وزیر اعلی پنجاب ماڈل ریڑھی" متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا،پہلے فیز میں 19مقامات پر 1ہزار ریڑھیاں لگانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ایل او ایس پر بطور پائلٹ پراجیکٹ ریڑھیاں لگا دی گئی،وزیر اعلی پنجاب ماڈل ریڑھی کو بار کوڈ نمبر ایشو کیا جائے گا۔" وزیر اعلی پنجاب ماڈل ریڑھی" ایک موریہ پل تا دہلی گیٹ لگانے کی ہدایت کی گئی۔
سروس روڈ شاہدرہ،شادمان،پیر مکی ،اوٹ فال روڈ ،کھارک نالہ ملتان روڈ،ٹھوکر رائیونڈ روڈ ،بھٹی چوک رائیونڈ ،مادر ملت روڈ گرین ٹاون،کچا جیل روڈ ،گجومتہ فیروز پور روڈ ،مکہ کالونی ،پیکو روڈ ،ہربنس پورہ ،لال پل ،اشفاق چوک پیپسی روڈ کے مقام پر ریڑھی بازار فعال ہو گا۔
علاوہ ازیں جی ٹی روڈ کوآپریٹو سٹور ،بیگم پورہ جی ٹی روڈ اور داروغہ والا چوک کے مقام پر ماڈل ریڑھی بازار فعال کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سعید موسیٰ رضا 19مقامات پر ریڑھی بازار فعال کروائیں گے ۔