ابھیشیک بچن نے شادی کی انگوٹھی اتاردی،طلاق کی افواہوں نے زورپکڑلیا
ابھیشیک اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی ،2011ء میں بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشوریا رائے کو طلاق دینے کی افواہوں کے درمیان اداکار ابھیشیک بچن شادی کی انگوٹھی پہنے بغیر کیمرے کے سامنے آگئے۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں کچھ عرصے سے زیرِ گردش ہیں، اگرچہ اسٹار جوڑی اور بچن خاندان نے قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دی لیکن بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر ابھیشیک بچن کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ممبئی کی ایک گلی میں کار سے اُترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں نشاندہی کی گئی کہ ابھیشیک بچن کے ہاتھ میں اُن کی شادی کی انگوٹھی موجود نہیں جبکہ اداکار نے فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دینے یا بات چیت کرنے سے گریز کیا۔
اس ویڈیو کے بعد جہاں ایک بار پھر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی خبروں نے زور پکڑا تو وہیں ویڈیو پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اس جوڑی کی نجی زندگی کو خبروں میں لانا بند کریں۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور 2011ء میں ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔