ٹھٹھہ:راستہ خراب ہونے کے باعث 2 حاملہ خواتین ایمبولینس میں دم توڑ گئیں

Sep 02, 2024 | 13:16:PM
ٹھٹھہ:راستہ خراب ہونے کے باعث 2 حاملہ خواتین ایمبولینس میں دم توڑ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹھٹھہ میں بارش کے باعث کچے راستے خراب  ہونے کے باعث دوحاملہ خواتین کو ہسپتال منتقل نہ کیاجاسکا دونوں خواتین ایمبولینس میں ہی دم توڑ گئیں۔

سندھ حکومت کی صحت کی سہولیات اپنی جگہ مگر دور دراز کے باسیوں کے لیے ہسپتال پہنچنا ہی محال  ہو گیا، ٹھٹھہ کے نواحی 2 گاؤں کی حاملہ خواتین ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی موت کی وادی میں جاسوئیں، دونوں خواتین کی طبعیت خراب ہوئی تو ایمبولینس کو بلایا گیا،سڑک خراب ہونے اور بارش کے باعث کچا راستہ سفر نہ کرنے کی دہائی دیتا رہا۔

طویل انتظار کے بعد کٹھن سفر کرتے ہوئی ایمبولینس پہنچی  لیکن اگلا امتحان اسی راستے سے دونوں حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچاناتھا،اللہ اللہ کرکے ایمبولینس روانہ ہوئی لیکن کون جانتا تھا کہ کچا راستہ کٹھن سفر انکا سفر آخرت بن جائیگا ، دونوں خواتین راستے میں ہی دم توڑ گئیں اور 2 ننھی کلیاں دنیا میں آنے سے پہلے ہی ماؤں کو ساتھ لے گئیں۔

لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اہلخانہ کا کہناہے  کہ حکومت دعوے تو  بہت کرتی ہے، اگر بروقت طبی امداد مل جاتی تو خواتین اورنومولودبچ سکتے تھے۔