اشتہاری مراد سعید کے علی امین گنڈا پور و پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

Sep 02, 2024 | 13:52:PM
اشتہاری مراد سعید کے علی امین گنڈا پور و پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)مراد سعید کی خیبر پختونخوا حکومت میں مداخلت سامنے آ گئی،9 مئی سے روپوش مراد سعید کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 روپوش پی ٹی آئی رہنما صوبائی کابینہ اور فیصلوں پر بھی اثر انداز ہونے لگے ،مراد سعید نےعاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی تحریک شروع کی، مراد سعید کےمخالف گروپ کےرہنما کو بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرانے پر مشال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا۔

یاد رہے کہ مراد سعید 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے کیسز میں اشتہاری ملزم ہیں،پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنما روپوش مراد سعید سے رابطے میں ہیں۔

مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں،پارٹی کے ذرائع کے مطابق روپوش مراد سعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی بھی تحریک شروع کی۔

مراد سعید نے علی امین گنڈا پور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردِ عمل دینے پر آمادہ کیا،پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی و پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے مراد سعید کا کردار ہے۔

مراد سعید مخالف گروپ کے رہنما کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے پر مشال یوسفزئی کو ہٹایا گیا ہے۔