کیافہد مصطفیٰ اورماہرہ خان پھر ایک ساتھ سلوراسکرین پرجلوہ گرہوں گے؟

مقبول جوڑی 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلم

Sep 02, 2024 | 14:42:PM
 کیافہد مصطفیٰ اورماہرہ خان پھر ایک ساتھ سلوراسکرین پرجلوہ گرہوں گے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
 کیافہد مصطفیٰ اورماہرہ خان پھر ایک ساتھ سلوراسکرین پرجلوہ گرہوں گے؟
 کیافہد مصطفیٰ اورماہرہ خان پھر ایک ساتھ سلوراسکرین پرجلوہ گرہوں گے؟
 کیافہد مصطفیٰ اورماہرہ خان پھر ایک ساتھ سلوراسکرین پرجلوہ گرہوں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف اداکار،پروڈیوسراورمیزبان فہد مصطفیٰ نے سُپراسٹارماہرہ خان کے ساتھ نئے پراجیکٹ کاعندیہ دے دیا۔

فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراداکار نے اپنی اورماہرہ خان کی فلم "قائدِاعظم زندہ باد" کے ایک گانے کا کلپ شیئر کیا ہے۔

مذکورہ انسٹا پوسٹ پر فہد مصطفیٰ نے ماہرہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ "پھر کچھ ہو جائے ایسا" اس کے ساتھ ہی آنکھ مارنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے۔

ماہرہ خان نے فہدمصطفیٰ کی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا"کسی ڈرامے میں گانا؟ یا کسی فلم میں ڈرامہ؟ یا پھر دونوں؟ مس یو۔"

واضح رہے کہ فہدمصطفیٰ اورماہرہ خان کی جوڑی 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلم "قائدِاعظم زندہ باد" میں ایک ساتھ مرکزی کردارکرچکی ہے جس میں فہد مصطفیٰ نے گلاب نامی پولیس افسرکا کردارادا کیا تھا جبکہ ماہرہ خان نے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون جیا کا کردار کیا تھا۔یہ فلم فضاعلی میرزا اورنبیل قریشی نے پروڈیوس کی تھی۔