نشے کے عادی افراد نے سکول کو بھی نا بخشا، 50 سے زائد پنکھے چوری

Sep 02, 2024 | 15:19:PM
نشے کے عادی افراد نے سکول کو بھی نا بخشا، 50 سے زائد پنکھے چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  نشے کے عادی افراد نے اسکول کو بھی نا بخشا ، سکول سے دو ماہ کی چھٹیوں کے دوران 50 سے زائد پنکھے اور20سے زائد گرلز نکالی گئی ۔

سکول سے دو ماہ کی چھٹیوں کے دوران 50 سے زائد پنکھے اور20سے زائد گرلز نکالی گئی ، اس کے علاوہ سکول سے واٹر کولر اور پانی کی موٹر بھی چوری کی گئی ہیں ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ3 سالوں سے سکول میں چوکیدار بھی موجود نہیں ہے ۔

 سکول پرنسپل ربینہ شاہ کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ مسائل ہیں بار بار چوریاں ہورہی ہیں ،ہمیں سکول میں چوکیدار فراہم کیا جائے ۔