اپنے ملک، قوم اور موجودہ حالات سے بہت مایوس ہوں،کنگنارناوت

کنگنارناوت کی نئی فلم

Sep 02, 2024 | 16:02:PM

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے اپنی متنازع فلم "ایمرجنسی"کی ریلیز ملتوی ہونے پر ردعمل دےدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنارناوت کی نئی فلم "ایمرجنسی"رواں ماہ 6 ستمبر کوریلیز ہوناتھی تاہم مختلف تنازعات کی وجہ سے فلم کی ریلیزملتوی کردی گئی ہے ۔

 31اگست کوپنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت ہوئی جسے موہالی کے رہائشیوں گُرِندر سنگھ اورجگموہن سنگھ نے دائر کیا تھا،درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ فلم کو دیاگیا سینسر سرٹیفکیٹ منسوخ کیا جائے اور اسے ممتاز سکھ شخصیات کے ذریعے ریویو کروایا جائے،اس کے بعدفلم کی ریلیز ملتوی کرتے ہوئے فلمساز کو حکم دیا گیا کہ فلم سے متنازعہ مناظر ہٹا دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کبریٰ خان کانیابرائیڈل فوٹوشوٹ اورویڈیو وائرل

اب کنگنارناوت نے فلم کی ریلیزمیں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیرمنصفانہ قرار دیا ہے،کنگنارناوت نے کہاہے کہ میری فلم "ایمرجنسی" حقائق کے مطابق ہے،اس کے باوجود اس میں ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں،میری فلم پرایمرجنسی نافذ کر دی گئی جو ایک خوفناک صورتحال ہے،میں اپنے ملک، قوم اور یہاں کے موجودہ حالات سے بہت مایوس ہوں۔

 کنگنا رناوت نے فلم "ایمرجنسی"میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا ہے۔

مزیدخبریں