مہنگائی کی شرح میں کمی ،ادراہ شماریات نے ڈیٹا جاری کردیا

Sep 02, 2024 | 16:18:PM
مہنگائی کی شرح میں کمی ،ادراہ شماریات نے ڈیٹا جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)مہنگائی کی شرح میں کمی ہونے لگی،ادراہ شماریات نے ڈیٹا جاری کردیا۔
 رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگئی۔اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد رہی۔
 جولائی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.10 فیصد تھی،جولائی کے مقابلے اگست میں مہنگائی کی شرح میں 1.46 فیصد کمی ہوئی۔
اگست 2023 میں مہنگائی کی شرح 27.40 فیصد تھی،رواں مالی سال پہلے دو ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 10.36 فیصد رہی۔گزشتہ مالی سال پہلے دو ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 27.84 فیصد تھی۔