(وقاص عظیم) پیٹرولیم ڈویژن کےاداروں کی نجکاری سےمتعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے پرعمل درآمد کا آغاز ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے2 اداروں کی نجکاری شروع کرنےکے لیےنجکاری کمیشن کوخط لکھ دیا،پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا کہا گیاہے، پیٹرولیم ڈویژن نےسینڈک میٹل لمیٹڈ کونجکاری فہرست میں شامل کرنےکا کہا ہے، وفاقی کابینہ نےپیٹرولیم ڈویژن کے 2اداروں کی نجکاری کرنے کی منظوری دی تھی، وفاقی حکومت پیٹرولیم ڈویژن کےدیگر اداروں کےحوالے سےفیصلہ نہ کرسکی، پی ایس او،پارکواورسوئی گیس کمپنیوں کےمستقبل کافیصلہ تاحال نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نےدیگر اداروں کی نجکاری سےمتعلق فیصلہ وفاقی حکومت پرچھوڑاہے، پی ایس او کی نجکاری پرایل این جی معاہدےکا کیا ہوگا؟ یہ بات حکومت مد نظر رکھے گی، کیا پارکوکی نجکاری یو اے ای کو اعتماد لیے بغیر ممکن ہوگی؟حکومت یہ بات بھی مد نظر رکھے گی، کیونکہ پارکو پاک عرب ریفائنری لمیٹڈپاکستان اورمتحدہ عرب امارات کےدرمیان جوائنٹ ونچر ہے،پی ایس او، سوئی ناردرن اورسدرن گیس کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق فیصلہ حکومت کرے گی۔