میجر جنرل عامراشفاق کیانی قائم مقام سیکرٹری دفاع مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمدمنصور)میجر جنرل عامراشفاق کیانی کو قائم مقام سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق میجرجنرل عامراشفاق کیانی ایڈیشنل سیکرٹریI کے عہدے پر تعینات ہیں اور اب انہیں قائم مقام سیکرٹری دفاع مقرر کیا گیا ہے ، باقاعدہ سیکرٹری دفاع کی تقرری تک قائم مقام سیکرٹری دفاع کا چارج سنبھالیں گے، لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)حمودالزمان خان نے مدت مکمل ہونے پرعہدے کا چارج 23اگست2024ء کو چھوڑ دیا تھا ۔