پرامن اجتماع و امن عامہ بل سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کی مخالفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)مسلم لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پرامن اجتماع و امن عامہ بل 2024 کی تحریک پیش کردی،عرفان صدیقی نے ایوان میں بل پیش کیا،اپوزیشن نے بل کی مخالفت کردی۔
پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آپ اس وقت حکومت میں ہیں جو کرنا چاہتے ہیں کر سکتے ہیں،یہ قوانین مستقبل میں آپ کے گلہ میں پڑیں گے،ہمارے دور حکومت میں پیپلز پارٹی اور مولانا صاحب نے جلسہ کئے،قوانین آپ ہم سے بنوائیں اور جلسہ جلوس کی جگہوں کا تعین ڈی سی کرے،
سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر نشانہ بنانے کیلئے بل پیش نہ کئے جائیں، سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ اس قسم کے بل پاس ہونا شروع ہوگئے تو انجام اچھا نہیں ہوگا،یہ بل عوام کے حق میں نہیں ہے، ہم اس بل کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نجی ائیرلائن کو لینڈنگ میں دشواری، آصفہ بھٹو سمیت ارکان اسمبلی سوار