(24نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے) لاہور سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاسکو کی گندم فروخت سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نوازسمیت 7 ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے) لاہور سرکل نے پاسکو گندم سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف دائرہ تنگ کردیا، لاہور سرکل نے کارروائی کے دوران گندم سکینڈل میں ملوث سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نوازسمیت 7 ملزمان گرفتار کرلیا گیا، حراست میں لئے گئے 7 افراد میں جنرل منیجر کمرشل شاہد ابراہیم،جنرل منیجرکمرشل عمران نذیر پکڑے گئے،زونل ہیڈ افتخارالدین، خریدار محمد سعید اور ناصر علی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم انسپکشن کمیشن نےسیلاب سے متاثرہ گندم کے ٹینڈر ز میں تحقیقات کا ٹاسک ایف آئی اے کو دیا ،سیلاب سے 2022 میں سندھ اور بلوچستان میں پاسکو کی 40 ہزار میٹر ک ٹن گندم متاثر ہوئی،پاسکو نے سیلاب سے متاثرہ گندم کی فروخت کیلئے جون 2023میں ٹینڈر جاری کیا، شرائط کے بر عکس ٹینڈر میں خریداروں کو 10فیصد پر فارمنس گارنٹی کی مد میں غیر قانونی رعایت دی۔
ترجمان ایف آئی اے شرائط میں ردوبدل سے صرف 39ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے،رولز کے مطابق 276ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع ہونے تھے،ملزمان نے سرکاری خزانے کوتقریباً 236ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم ڈویژن نے 2اداروں کو نجکاری لسٹ میں شامل کر لیا