بارشوں سے سندھ کےکاشتکاروں کو 86.86 بلین روپےکا نقصان ہوا: وزیرزراعت سندھ محمد بخش

Sep 02, 2024 | 19:25:PM
بارشوں سے سندھ کےکاشتکاروں کو 86.86 بلین روپےکا نقصان ہوا: وزیرزراعت سندھ محمد بخش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرزراعت سندھ محمد بخش مہرنے کہا ہےکہ حالیہ بارشوں سے سندھ کےکاشتکاروں کو 86.86 بلین روپےکا نقصان ہواہے،صوبہ بھر میں حالیہ بارشوں سے 5 لاکھ 41 ہزار 351 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 

سندھ حکومت کےمحکمہ زراعت نے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات کی ابتدائی اعداد و شمار جاری کردئیے جس کے مطابق حالیہ بارشوں سے سندھ کےکاشتکاروں کو 86.86 بلین روپےکا نقصان ہواہے،صوبہ بھر میں حالیہ بارشوں سے 5 لاکھ 41 ہزار 351 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، 2 لاکھ 93 ہزار 580 ایکڑ اراضی پر کھڑی کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے،35 ہزار 271 ایکڑ اراضی پر کھڑی چاول کی فصل کو مکمل اور 269016 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، 53 ہزار195 ایکڑاراضی پر کھڑی کھجور کو مکمل نقصان اور 32849 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

سندھ میں 26 ہزار 382 ایکڑ اراضی پر کھڑی گنے کی فصل کو مکمل اور 69 ہزار 689 ایکڑ فصل کو جزوی نقصان پہنچا ہے ، صوبے میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں سے کپاس 21 فیصد اور کھجور 41 فیصد فصل تباہ ہوگئی، بارشوں سے 3.4 فیصد ٹماٹر کی نرسری ، 22 فیصد  تل   ، 58 فیصد پیاز ، 21 کپاس، مرچ کی فصل کو12 اورسبزیوں  کو 18 فیصد نقصان پہنچا ہے۔

وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ جن اضلاع میں بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اس میں بدین،دادو،گھوٹکی،سکھر،حیدرآباد،لاڑکانہ،سانگھڑ،ٹھٹہ، سجاول، میرپورخاص شامل ہیں،خیرپور،عمرکوٹ، ٹنڈوالہ یار، شکارپور،شہیدبینظیرآباد،مٹیاری، ٹنڈومحمدخان اور تھرپارکر میں فصلوں کونقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر زراعت سندھ نےمحکمہ زراعت کو ہدایت دی ہے  کہ جن فصلوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ان کو بچانے کے لئے فوری اقدام کئے جائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گندم سکینڈل میں ایف آئی اے کی کارروائی،سابق ڈی جی سمیت 7 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا