اگلے 24گھنٹے موسلا دھار بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)مون سون اپنے جوبن پر ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران صبح کے اوقات میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
خیبرپختونخواکی بات کریں تو چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، ہنگو،کرک،لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے ،مری، گلیات،خطہ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد،خوشاب، سرگودھا ، میانوالی، لیہ ،بھکر ،ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بتایا گیا ہے ،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔
بلوچستان کے موسم کی بات کریں تو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی،کوہلو،سبی، کوئٹہ، چمن ،پشین ،زیارت، قلات ،خضدار اور آواران میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ،تاہم سکھر، گھوٹکی، شکار پور، کشمور، دادو، کراچی،ٹھٹہ، تھر پارکر ، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خا ص اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ بھی جاری کر دیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ 02ستمبر(رات) سے03 ستمبر کے دوران موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان۔ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں سڑکیں بند ہو سکتی ہیں ۔03 سے 04 ستمبر کے دوران: بارشوں کے باعث ، ڈیرہ غازی خان ، قلات،خضدار، ژوب اور بارکھان کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔