وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سفیرکی ملاقات 

Sep 02, 2024 | 21:26:PM

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات  کی،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ،چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ،ان کاکہناتھا کہ  پاک چین سٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کیلئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ،پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کا بل سینیٹ میں پیش،کیا موقف اختیار کیا گیا؟جانیے

مزیدخبریں