پٹرولیم کمیٹی کا اجلاس ،سوئی کمپنیز کی ری سٹرکچرنگ اورپٹرولیم آپریشن کیلئے ون ونڈو سہولت سیل کے قیام پر اتفاق  

Sep 02, 2024 | 22:21:PM
پٹرولیم کمیٹی کا اجلاس ،سوئی کمپنیز کی ری سٹرکچرنگ اورپٹرولیم آپریشن کیلئے ون ونڈو سہولت سیل کے قیام پر اتفاق  
کیپشن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پٹرولیم کمیٹی اجلاس  ہوا،پٹرولیم انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس  ہوا،اجلاس میں پلاننگ پٹرولیم و پاور منسٹری کے وزراء نے شرکت  کی،اجلاس میں پٹرولیم انڈسٹری کے نمائندگان بھی شریک ہوئے،کمیٹی اراکین نے پہلے اجلاس کے حل طلب پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ابتک کے مراحل پر اطمینان کا اظہار کیا،کمیٹی اراکین نے انٹگریٹیڈ انرجی پلان پر تیزی سے کام پر اتفاق  کیا، اجلاس میں  سوئی کمپنیز کی ری سٹرکچرنگ اورپٹرولیم آپریشن کیلئے ون ونڈو سہولت سیل کے قیام پر اتفاق  کیاگیا۔

اجلاس میں پٹرولیم سیکٹر کے سی سی آئی فیصلوں کے فریم ورک پر جلدعملدرآمد کی تجویز دی گئی،اس کے علاوہ عالمی معیار کے مطابق پورٹ چارجز پر اتفاق  کیا گیا،نائب وزیراعظم نے پٹرولیم سیکٹر کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعادہ کیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: