پنجابی گلوکار اے پی ڈھلون  کے گھر پر فائرنگ، معروف گینگسٹرملوث

Sep 02, 2024 | 22:25:PM
پنجابی گلوکار اے پی ڈھلون  کے گھر پر فائرنگ، معروف گینگسٹرملوث
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار و ریپر امرت پال سنگھ ڈھلون کے کینیڈا کے شہر وینکوور میں واقع گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل میں بند لارنس بشونی اور گینگسٹر روہت گودھرا نے 31 سالہ پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،وینکوور کے وکٹوریہ آئی لینڈ کے علاقے میں واقع اے پی ڈھلون کے گھر کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی،سوشل میڈیا پر زیر گردش پیغامات میں بشونی گودھرا گینگ نے وکٹوریہ آئی لینڈ اور ٹورنٹو کے ووڈ برج کے علاقے میں فائرنگ کروانے کا دعویٰ کیا ہے،تاہم مذکورہ سوشل میڈیا (ایچ ٹی ڈاٹ کام) نے ان اطلاعات کی صداقت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔